اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وفد کے دورہ تہران کا مقصد تیل کی درآمدات میں اضافے، تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری، سمندر میں ایران سے ہندوستان تک گیس پائپ لائن بچھانے اور پیٹروکیمکل مصنوعات تیار کرنے کے بارے میں بات چیت کرنا ہے- اس دورے میں ہندوستان کی وزارت خزانہ اور پیٹرولیم کے حکام کے ساتھ "منگلور" اور " ویدیشا" آئل ریفائنریوں کے ڈائریکٹر بھی تہران آئے ہیں- ہندوستانی حکام کا یہ وفد سنیچر کو ایرانی حکام سے گفتگو کرے گا- ہندوستان، چین کے بعد ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے-
.......
/169